رائے پور: ریاست چھتیس گڑھ میں رواں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو چھتیس گڑھ کا دورہ کیا، جس کے تحت درگ ڈویژن سے کانگریس کے 6 وزراء آتے ہیں۔ دوسری طرف امت شاہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں، لیکن اس درمیان وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے فلم آدی پروش کو لے کر بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے امیت شاہ سے فلم آدی پروش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امیت شاہ چھتیس گڑھ پہنچے جس کچھ دیر بعد وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھگوان رام کے ننہال چھتیس گڑھ میں شری رام بھکتوں اور ریاست کے لوگوں نے خوش آمدید کہا ہے۔ ساتھ ہی میں عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ آج ہی رامائن اور پربھو کی شبیہ کو خراب کرنے والی فلم آدی پروش پر پابندی لگانے کا اعلان کریں۔ وزیراعلی بگھیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہمار بھانچا رام کے نام سے ایک گانا بھی شیئر کیا ہے۔ جس میں چھتیس گڑھ میں بھگوان رام نے جہاں قدم رکھا تھا اس کے ذکر کے ساتھ ایک گانا بھی بنایا گیا ہے۔ سیاست دانوں کا ماننا ہے کہ چھتیس گڑھ کانگریس آئندہ انتخابات میں بھگوان رام کے نام پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو چیلنج کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Film Adipurush مظفر نگر میں ہندو تنظیم کرانتی سینا کا آدی پروش فلم کے خلاف احتجاج
بی جے پی کے ترجمان امیت ساہو نے سی ایم بگھیل کے بیان پر جواب دیا ہے۔ امیت ساہو نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل براہ کرم بلاوجہ سیاست نہ کریں۔ آپ ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ آپ یہ اخلاقی جرات تو دکھائیں اور چھتیس گڑھ میں فلم پر پابندی لگائیں۔ حقیقت میں عمل کرنے سے تبلیغ کرنا آسان ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چھتیس گڑھ کو بھگوان رام کا ننہال مانا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر چھتیس گڑھ کانگریس فلم آدی پروش میں بھگوان رام اور ہنومان کی توہین کا الزام لگا رہی ہے۔