دھرم جے گڑھ فاریسٹ ڈیویژن افسر پرنے مشرا نے بتایا کہ اس ہاتھی کے حملے سے شدید طورپر زخمی خاتون چمرن بائی(56)کو علاج کے لئے اسپتال لےجایا جارہاتھا۔اسی دوران راستے میں خاتون کی موت ہوگئی۔مشرا نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں اس ہاتھی کے حملے میں سات اور پڑوس کے کوربافاریسٹ ڈیویژن کے گاؤں میں پانچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جنگلی ہاتھی کا مسلسل ہنگامہ دیکھ کر محکمہ جنگلات دہرادون سے ماہرین کی ایک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔اس ٹیم نے ہاتھی کی سرگرمیوں کا مسلسل مطالعہ کرنے کے بعد اسے انسانوں کے لئے مشتعل ہاتھی بتایا ہے۔اس ہاتھی سے لوگوں کی حفاظت کے سبھی طریقے ناکام ہونےکے بعد محکمے کے اعلی افسروں سے ضروری ہدایات مانگی گئی ہیں۔
جنگلی ہاتھی نے ایک اورخاتون کو کچلا
چھتیس گڑھ کے جش پور،دھرم جے گڑھ اور کوربا فاریسٹ ڈیویژن کے گاؤں میں ہنگامہ کرکے درجن بھر سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کرچکے جنگلی ہاتھی نے آج صبح دھرم جے گڑھ فاریسٹ ڈیویژن کے چھال میں ایک خاتون کو کچل دیا،جس سے اس کی موت ہوگئی۔
دھرم جے گڑھ فاریسٹ ڈیویژن افسر پرنے مشرا نے بتایا کہ اس ہاتھی کے حملے سے شدید طورپر زخمی خاتون چمرن بائی(56)کو علاج کے لئے اسپتال لےجایا جارہاتھا۔اسی دوران راستے میں خاتون کی موت ہوگئی۔مشرا نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں اس ہاتھی کے حملے میں سات اور پڑوس کے کوربافاریسٹ ڈیویژن کے گاؤں میں پانچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جنگلی ہاتھی کا مسلسل ہنگامہ دیکھ کر محکمہ جنگلات دہرادون سے ماہرین کی ایک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔اس ٹیم نے ہاتھی کی سرگرمیوں کا مسلسل مطالعہ کرنے کے بعد اسے انسانوں کے لئے مشتعل ہاتھی بتایا ہے۔اس ہاتھی سے لوگوں کی حفاظت کے سبھی طریقے ناکام ہونےکے بعد محکمے کے اعلی افسروں سے ضروری ہدایات مانگی گئی ہیں۔
salman
Conclusion: