ETV Bharat / state

رکشا بندھن: رائے گڑھ پولیس 14 لاکھ فیس ماسک تقسیم کرے گی

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:43 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ میں رائے گڑھ کی پولیس آج رکشا بندھن کے موقع پر عوام میں 14 لاکھ سے زیادہ ماسک تقسیم کرے گی۔

رائے گڑھ پولیس رکشا بندھن  پر فیس ماسک تقسیم کری گی

چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کی پولیس پیر کو رکشا بندھن کے موقع پر لوگوں کو 14 لاکھ سے زیادہ فیس ماسک تقسیم کرے گی اور عوام سے گزارش کی جائے گی کہ وہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے احتیاط تدابیر اختیار کریں۔

اس مہم کا عنوان 'ایک رکشاسوتر ماسک کا' رکھا گیا ہے۔

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'پولیس رضاکاروں کی مدد سے رائے گڑھ کے ہر تھانہ علاقے میں لوگوں میں ماسک تقسیم کرے گی۔'

رائے گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے کہا کہ 'جب مارچ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا تب سے رائے گڑھ پولیس لوگوں کو وائرل انفیکشن کے بارے میں حساس کرنے کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا گیا۔'"

انہوں نے کہا کہ 'موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے بھائی چارے کے تہوار رکشا بندھن پر پہل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ماسک بھی لوگوں کی حفاظت کا ایک ذریعہ ہے۔"

ہفتے کے روز تک رائے گڑھ میں کووڈ 19 کے 223 معاملات رپورٹ ہوئے اور ان میں سے گزشتہ ایک ماہ میں 100 کے قریب معاملے منظر عام پر آئے۔

سنگھ نے کہا کہ 'اس مہم کے تحت مقامی لوگوں کے تعاون سے پیر کے روز ہر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں تقریبا 14.5 لاکھ ماسک گھر گھر تقسیم کرنے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

طاہر حسین نے گناہوں کا اعتراف کرلیا: دہلی پولیس

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے سماجی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کی مدد کریں اور احتیاطی تمام پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے ان کے علاقوں میں ماسک تقسیم کریں۔'

انہوں نے کہا کہ 'لوگ اپنے علاقے میں ماسک بانٹتے ہوئے تصاویر بھی کھینچ سکتے ہیں اور اسے پولیس کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرسکتے ہیں۔''

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس رکشا بندھن پر پولیس نے لوگوں سے گھر پر تہوار منانے اور ایک دوسرے کو بطور تحفہ ماسک دینے کی اپیل کی ہے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.