ریاست چھتیس گڑھ میں ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالز اور نرسنگ ہومز کو ملک میں پھیلی ہوئی کوروناوائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔۔
ریاست نے 'ایپیڈیمک ڈیزیز' کی دفع کے تحت ان تمام ہسپتالز اور نرسنگ ہومز کو اپنے ماتحت لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایپیڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت ریاستی حکومت کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ ریاست کے تمام سرکار، نجی ہسپتالز اور نرسنگ ہومز کو اپنے اختیار میں لے کر پھیلی ہوئی وبا پر کنٹرول کرے۔
خیال رہے کہ اسی ایکٹ کے پیش نظر بھوپیش حکومت نے اس تمام ہسپتالز اور نرسنگ ہومز کو اپنے انڈر میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ 'چھتیس گڑھ پبلک ہیلتھ ایکٹ 1949 کی دفع 50 اور 51 کے تحت ریاست میں کورونا کو مہلک وبا قرار دیا ہے۔
ریاستی حکومت اپنے ماتحت لیے گئے تمام ہستپالز میں بیڈز اور علاج کے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے، تاکہ حالات کے پیش نظر علاج کے لیے آئی سولیشن سمیت دیگر انتظامات کا مہیا کراسکے۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں جس طرح سے کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سے بڑھ کر چھ ہوئی ہے اس سے عوام میں بے چینی کا عالم ہے، اور اس سے محکمہ صحت میں بھی بےچینی ہے۔
ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں کوروناوائرس کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس لیے حکومت اپنی جانب سے تمام تر تیاریاں کررہی ہے۔