چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں واقع نارائن اسپتال کے ڈاکٹر سنیل کھیمکا نے آج یہاں جاری میڈیکل بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ جوگی کا علاج میڈ یکل پروٹوکول کے تحت جاری ہے۔ ان کے دماغ کی سرگرمیاں تقریباً نہیں کے برابر ہیں۔ کل سے انہیں آڈیو تھیراپی دی جارہی ہے جس کے تحت ان کے پسندیدہ گانوں کو ایئرفون کے ذریعہ ان کے کان میں لگاکر سنایا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہے کہ ا ن کے دماغ کو نیچرل عمل کے تحت فعال کیا جائے لیکن اب تک اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ ا جوگی کی حالت مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ جوگی گزشتہ روز سنیچر (9مئی) کو اپنی رہائش گاہ کے احاطہ میں وہیل چیر سے ٹہلتے وقت گنگا املی کھا رہے تھے۔
اس کا بیج سانس کی نلی میں پہنچ گیا۔ اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے، اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک بھی آیا۔ سنگین حالت میں انہیں فوری طورپر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تقریباً 74 سالہ جوگی اس وقت ریاست کی مرواہی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔