ضلع مہاسمند کے ریہاتم گاؤں تھانہ علاقے میں جمعہ کے روز زمینی تنازعہ کے سلسلے میں ایک ہی خاندان کے دو فریقوں کے مابین لڑائی ہوگئی۔دیکھتے ہی دیکھتے صورتحال اتنی زیادہ خراب ہوگئی کہ اس تنازعہ نے خونی شکل اختیار کرلی۔ اس تنازعہ میں ایک فریق کے لوگوں نے دوسرے فریق کے تین افراد کو ہلاک کردیا، جبکہ 4 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ہلاک شدہ لوگوں میں ایک بچہ، ایک عورت اور ایک نابالغ شامل ہیں۔مرنے والوں کی شناخت جاگریتی گائیکواڈ، ٹینا کماری اور منیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی زخمی ہونے والے افراد اوش کمار، اومن، گیتانجلی اور انار بائی ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمگاؤں پولیس نے موقع پر پہنچ کر باپ بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمین کی شناخت فرسرام اور برجسین کے طور پر ہوئی ہے۔فرسرام تین ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔چھتیس گڑھ میں قتل ، لوٹ مار اور چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی یہ واقعات کم نہیں ہورہے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں اراضی تنازعہ کو لے کر قتل کے معاملے
- سورج پور میں زمینی تنازعہ میں چچیرے بھائی کے قتل کے الزام میں بھائی گرفتار
- بلودابازار میں زمینی تنازعہ کی وجہ سے ایک بیٹے نے اپنے والد کی جان لے لی، قتل کے بعد بیٹے نے خود پولیس اسٹیشن میں جاکر سرینڈر کیا
- پینڈرا میں کچھ نامعلوم افراد نے کسان کو گولی ماری، پولیس نے زمینی تنازعہ کا شک ظاہر کیا ہے
- سورج پور میں زمینی تنازعہ میں بی جے پی لیڈر کا قتل، اس معاملے میں ملوث باپ بیٹے کو پولیس نے گرفتار کیا
- کوربا میں زمینی تنازعہ میں دو پڑوسیوں میں مارپیٹ، جس میں ایک شخص شدید طور پر زخمی