ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: سانپ کاٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:07 PM IST

مقامی لوگوں نے تینوں کی بگڑتی ہوئی حالت دیکھ کر انہیں فوری طور پر پنڈاریہ اسپتال میں داخل کرایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد پنڈاریہ اسپتال نے انہیں کوکاڈور ہیلتھ سنٹر ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران تینوں کی موت ہو گئی۔

کاوردھا: سانپ کے کاٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کاوردھا کے وانانچل گاؤں میں اتوار کے روز سانپ کے کاٹنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت گنگا بائی، سمئے لال اور سندیپ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ' گنگا بائی کی دیر رات جب آنکھ کھلی تو انہیں محسوس ہوا کہ اس کے پیروں کے قریب کوئی حرکت ہوئی ہے۔ جب انہوں نے اپنے بیٹے کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا تو انہوں نے اپنے شوہر کو جگانے کی کوشش کی لیکن گنگا بائی نے دیکھا کہ تینوں کی ٹانگوں پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات ہیں۔'

مقامی لوگوں نے تینوں کی بگڑتی ہوئی حالت دیکھ کرانہیں فورا ہی پنڈاریہ اسپتال میں داخل کرایا۔

ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پنڈاریہ اسپتال نے انہیں کوکاڈور ہیلتھ سنٹر ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران تینوں کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.