دراصل 17 فٹ لمبے اژدھے نے ایک گیدڑ کو پکڑا اور اسے زندہ نگل لیا، سیار کو نکلنے کے بعد شام تک سیار کو ہضم کرنے کے لیے وہ اسی جگہ بیٹھا رہا۔
اطلاعات کے مطابق یہ اژدھا مرواہی جنگل کے زون کے تحت آنے والے گرام گنیا سے گرام جھیریا پہنچ مارگ میں سڑک کے کنارے جھاڑیوں کے پاس ایک 17 فٹ لمبے اژدھے نے گیدڑ کو اپنا شکار بنایا۔
صبح تقریبا 11 بجے دیہی علاقے کے لوگوں کی نظر اس پر پڑی تو انہوں نے محکمہ جنگلات کو اطلاع کردی۔لیکن محکمہ جنگلات کا کوئی بھی ملازم موقع پر نہیں پہنچا۔
دیہی لوگوں کے مطابق ان لوگوں نے اس طرح کا حادثہ پہلی بار دیکھا ہے۔ لوگ اس راستےکا استعمال روزانہ اپنے آمدورفت کے لیے کرتے ہیں۔
وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی بار راستے کے کنارے میں موجود جھاڑیوں میں پہلی بار اتنے بڑے ازدھے کو دیکھا تھا۔