ETV Bharat / state

شوہر کے قتل کے بعد عاشق کے ساتھ خود کشی - AFTER KILLING HUSBAND

ایک خاتون نے غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے شوہر کے قتل کے بعد اپنے عاشق کے ساتھ خودکشی کرلی۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 11:51 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نواڑي کے اورچھا تھانہ علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد ٹرین سے كٹ كر خود کشی کر لی۔

اترپردیش پولیس نے دونوں کی لاشیں ٹرین کی پٹری سے برآمد کرنے کے بعد نواڑي پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام اورچھا تھانے کے گاؤں مڈور میں سدھ بابا پہاڑی مندر کے نزدیک اتر پردیش کے چرگاؤں کے سنیل کشواہا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

سنیل اپنی بیوی پوجا کے ساتھ یہاں گھومنے کے لیے آیا ہوا تھا، شوہر کے قتل کے بعد پوجا اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی۔ اس کے بعد کل اترپردیش پولیس نے نواڑي پولیس حکام کو ریلوے لائن پر دو لاشیں ملنے کی اطلاع دی۔

ریلوے ٹریک پر مہلوک سنیل کی بیوی پوجا اور اس کے عاشق پشپیندر کی لاشیں پائی گئیں۔

ان دونوں نے ٹرین سے كٹ كر خود کشی کر لی تھی۔ دونوں کے سر جسم سے جدا ہو گئے تھے۔ یہ اطلاع ملتے ہی پورا معاملہ صاف ہو گیا۔ اس سے قبل جمعرات کی دیر رات سنیل کے والد آسارام کشواہا نے اورچھا تھانے میں اپنے بیٹے کے قتل کی شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ سنیل کے قتل سے قبل پشپیندر پوجا سے ملنے چرگاؤں گیا تھا۔ بدھ کو وہ پوجا سے ملنے سنیل کے گھر آیا تھا۔ وہیں پر اس نے کھانا کھایا اور رات گزاری۔ رات کو ان تینوں نے ایک کمرے میں قیام کیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہیں پر یہ واردات انجام دی گئی ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.