بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خان صاحب علاقے میں پیز منڈی میں بدھ کی شام بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 23 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نےاس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص جس کی شناخت 2،3 سالہ محمد آصف ساکن تجر سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔ کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو زخمی حالت میں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال خان صاحب لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی ہے۔دریں اثنا، لاش کو اسپتال لے جایا گیا اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
جبکہ اس کہ بڈگام کے بیروہ علاقے میں منگل کو ایک 58 سالہ مزدور کی بھی موت موت واقع ہوگئی تھی ، دراصل یہ بیرم پہاڑی سے پتھر نکال رہا تھا اور اس کا پیر پھسل گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ مزدور قصبہ بیروہ واقع بیریم پہاڈی سے چٹانیں نکال رہا تھا جس دوران وہ پھسل کر نیچے جا گرا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزدور کی شناخت غلام احمد ڈار ساکن سودی پورہ بیروہ (وارڈ نمبر12) کے طور پر ہوئی ہے۔بیروہ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔