جموں و کشمیر کے بڈگام میں آج عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے سی آر پی جوان شئےمال کمار دے کی آخری رسومات اد کی گئی، اس دوران اسے پھول مالائے چڑھا کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔
گذشتہ روز ضلع اننت ناگ کے برجبحرہ علاقے میں شاہرہ پر ایک سی آر پی ایف پارٹی تعینات کی گئی تھی، اس دوران عسکریت پسندون کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔
عسکریت پسندوں کے اس حملے میں ایک پانچ سالہ بچہ ہلاک جبکہ سی آر پی ایف جوان زخمی ہوا تھا، جس کی بعد میں موت ہو گئی۔
وہیں اس کے بعد آجی پی کشمیر وجے کمار نے کہا 'ہم نےعسکریت پسند کی شناخت کر لی ہے، اس کا نام زاہد ہے اور پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے'۔
واضح رہے کہ متوفی شئےمال کمار دے مغربی بنگال کا رہنے والا تھا، اس کے ساتھ ساتھ جو بچہ ہلاک ہوا، اس کی پہچان نیہان یاور ساکنہ مچھوا، یاریورہ، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
نہان کے اہل خانہ کے مطابق وہ اپنے والد محمد یٰسین (جو کے ایک سرکاری ملازم ہیں) اور چچا کے ساتھ بیجبہار گیا تھا، اس بیچ نہان نے اس (چچا) سے ایک دکان سے کچھ لانے کو کہا، اس درمیان ایک حملہ ہوا اور نیہان کو چوٹیں آئیں اور وہ ہلاک ہو گیا۔