ETV Bharat / state

بڈگام: 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز - بڈگام کے کورٹ کمپلیکس

بڈگام کے کورٹ کمپلیکس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اسی دوران سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لیا۔

vaccination drive for people above 45 years old started in court complex of budgam
بڈگام: 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 5:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج سے 45 برس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگانے کے لیے ضلع کے کورٹ کمپلیکس میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ سیشن جج بڈگام راجہ شجاعت علی نے کیا اور اسی دوران سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لیا۔

بڈگام: 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز

کورٹ کمپلیکس میں محکمہ صحت کے متعدد اعلیٰ افسران کی موجودگی میں وکلاء کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی کورونا وائرس مخالف ٹیکہ دیا گیا۔

ضلع سیشن جج بڈگام راجہ شجاعت علی نے کہا کہ ’’ہم نے انتظامیہ سے 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کی مہم کا آغاز کورٹ کمپلیکس سے کرنے گزارش کی تھی‘‘۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کی گزارش کو قبول کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا عملہ کافی زیادہ متاثر رہا ہے جس کی وجہ سے ہم چاہتے تھے کہ ٹیکہ کاری کی یہ مہم کورٹ کمپلکیس سے شروع ہو۔

سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس مخالف ٹیکہ لگوانے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم 16 جنوری سے جاری ہے اور اب تک تقریبا ساڑھے چھ کروڑ افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے، جس میں سب سے پہلے محکمہ صحت کے کارکنان اس کے بعد فرنٹ لائن ورکروں، سکیورٹی اہلکاروں اور پھر 60 برس سے زائد کی عمر کے لوگوں کو دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.