ETV Bharat / state

بڈگام: ’ویکسین کی عدم دستیابی سے مویشی مررہے ہیں‘ - ای ٹی وی بھارت

ضلع بڈگام کے بالائی علاقوں میں منہ کھر کی بڑھتی بیماری کے سبب مویشی پرور انتہائی پریشان ہیں۔

بڈگام: ’ویکسین کی عدم دستیابی سے مویشی مر رہے ہیں‘

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 4:12 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں مویشیوں میں منہ کھر (فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈزیز) تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے سبب کئی جانوروں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

منہ کھر کی بیماری کو قابو میں رکھنے کے لیے مویشیوں کو بہار کی آمد کے ساتھ ہی مارچ اور اپریل میں ویکسین لگائی جاتی تھی تاہم مویشی پروروں کے مطابق سنہ 2020 اور 2021 میں محکمۂ پشو پالن کی جانب سے ویکسین نہیں دی گئی جس کے سبب منہ کھر کی بیماری مویشیوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

بڈگام: ’ویکسین کی عدم دستیابی سے مویشی مر رہے ہیں‘

ضلع بڈگام کے بالائی علاقوں میں آباد گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ منہ کھر کی بڑھتی بیماری کے سبب ان کے جانور کافی کمزور ہوچکے ہیں جب کہ کئی جانور ہلاک ہونے کے سبب مویشی پروروں کا کافی نقصان ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: مثبت کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود رہنما خطوط پر عمل ناگزیر: ڈی سی بڈگام

انہوں نے انتظامیہ سمیت محکمۂ پشو پالن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’گورنمنٹ کی جانب سے ابھی تک مویشیوں کو ویکسین نہیں دی گئی جس کا خمیازہ چوپاؤں کی موت کی صورت میں غریب عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔‘‘

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈی کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھ رابطہ قائم نہ ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.