ETV Bharat / state

Road Accident بڈگام میں دردناک سڑک حادثہ میں دو کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 4:16 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منگل کو ایک تیز رفتار سومو کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی فوت ہو گئے، یہ حادثہ پٹن کے ہارترٹھ سنگھ پورہ علاقے میں پیش آیا۔ Tragic Road Accident in Budgam

Etv Bharat بڈگام میں دردناک سڑک حادثہ دو کی موت

بڈگام: ضلع بارہمولہ میں کل رات ایک حادثہ پیش آیا، ذرائع کے مطابق ایک ٹاٹا سومو جس کا رجسٹریشن نمبر (JK15-0782) تھا، اس نے ایک اسکوٹی جس کا رجسٹریشن نمبر (JK04-E4493) تھا، اس کو ہارترٹھ سنگھ پورہ پٹن، بارہمولہ روڑ پر ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے اسکوٹی کا ڈرائیور اور اس پر دوسرے شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ دونوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اس حادثے میں مذکورہ مرنے والوں کی شناخت فیضان مشتاق گنائی ساکن چاندکوٹ، بالا ماگام اور ریاض سجاد ملہ ساکن یگی پورہ ماگام کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعے کے فورا بعد پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی، سومو کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں میں ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے، متعدد افراد سڑک حادثوں میں فوت ہورہے ہیں۔ ان میں سے ضلع کے چرارشریف سے تعلق رکھنے والے، ایک شخص کی اس وقت موت واقع ہو گئی، جب وہ پلوامہ سے اپنے گھر کی طرف آرہا تھا، تبھی سڑک حادثے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اسی طرح کل ایک چھ سالہ لڑکے کو سینٹرو گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ وہی پر فوت ہو گیا، اس کے علاوہ اگست میں پتلی باغ میں دو اسکوٹی سوار کی صبح صبح سڑک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Residential Houses Gutted in Baramulla: بارہمولہ آتشزدگی میں دو رہائشی مکان خاکستر

غور طلب ہو کہ رواں برس یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔ ان حادثات میں درجنوں لوگوں کی جانیں چلی گئیں، جبکہ متعدد افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین سے ناواقفیت یا ٹریفک قوانین کو خاطر میں نہ لانے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، تاہم بعض افراد کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کے ساتھ ساتھ خستہ حال سڑکیں بھی ان حادثات کا موجب بنتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.