منشیات کے استعمال کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے بڈگام میں پولیس نے قانونی طور پر اعلیٰ حکام سے احکامات حاصل کرنے کے بعد (PIT NDPS ) پی آئی ٹی پی ایس اے ایکٹ کے تحت دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ان کی شناخت خالد حسین صوفی ساکن اقبال آباد چرارِشریف اور آمر احمد گنائی ساکن بج محلہ چاڈورہ کے طور پر بتائی ہے۔
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ افراد کئی جرائم میں ملوث تھے اور ان پر متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ یہ دونوں ملزمان ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں:Drug Paddler Aressted in Poonch: پونچھ میں منشیات فروش گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک رکھنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں