ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested in Budgam بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد - بڈگام میں منشیات مخالف آپریش

بڈگام میں منشیات مخالف آپریش جاری ہے۔ اس درمیان پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 2:46 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ سہپورہ پل کے قریب ناکے کی چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک پولیس پارٹی نے دو افراد کو مشکوک حالت میں دیکھا اور انہیں روکنےکا اشارہ کیا، تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے مستعدی دکھاتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔

ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 50 گرام چرس جیسا مادہ اور 240 کیپسول سپاسمو پروکزیون پلس برآمد ہوئے۔ پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت اس طرح بتائی ہیں، شفاعت رمضان گنائی دانش ولد محمد رمضان گنائی اور عادل احمد گنائی ولد علی محمد گنائی ساکن ہنجی بگ ماگام کے طور پر ہوئی۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 35/2023 جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال میں اب تک 25 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Uri: اوڑی میں منشیات اور نقدی سمیت منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.