سری نگر: پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد اور نقدی رقم بر آمد کی ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سماج سے منشیات کی بدعت کے خاتمے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد اور کچھ نقدی رقم ضبط کی ہے۔
انہوں نے کہا: ’پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک پولیس پارٹی نے گشت کے دوران ناگام- حیات پورہ روڈ پر ایک آلٹو گاڑی جس میں دو افراد سوار تھے، کو روکا ‘۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان دو افراد کی تحویل سے 69 کلو فکی اور55 ہزار روپیے نقدی ضبط کئے گئے اور دونوں کو موقعے پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد ایوب بیگ ولد محمد جمال بیگ ساکن نوہر چاڈورہ اور نذیر احمد شیخ ولد محمد شفیع شیخ ساکن ٹنگنار چاڈروہ کے بطور ہوئی ہے۔ Two Drug peddlers arested in Budgam
موصوف ترجمان نے کہا کہ اس جرم کے لئے استعمال کی جانے والی آلٹو گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔ بیان میں عوام الناس سے ایک بار پھر سماج سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔ Efforts to eradicate the menace of drugs