جموں و کشمیر: بڈگام اور بمنہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کے خدشے کے بعد سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ امام بارگاہ بڈگام اور امام بارگاہ بمنہ کے باہر سکیورٹی فورسس احتیاتی طور پر تعینات رہے۔ بمنہ میں آج انجمن شرعی شیعان شریعت آباد کی احتجاج کی کال تھی۔
جسکے بعد امام بارگاہ بمنہ سرینگر میں امام بارگاہ کو سکیورٹی فورسس نے بند کیا۔ وہیں امام بارگاہ کے باہر سکیورٹی فورسس تعینات رہے اور احتجاج نہیں ہونے دیا۔ بڈگام امام بارگاہ میں پرامن طور پر نماز جمعہ ادا کی گئی۔ واضح رہے گزشتہ جمعہ کو بڈگام میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوا تھا جس دوران احتجاجیوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی تھی۔
- بڈگام میں پانچ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد
- ریشی پورہ، بڈگام میں ایک سو پچیس بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کو منظوری ملی
تاہم آج پھر سے احتجاج ہونے کے خدشے کے بعد احتیاطی طور پر سکیورٹی فورسس کو تعینات کیا گیا تھا۔ ادھر ڈرون کیمرے کے ذریعے بھی حالات پر سکیورٹی فورسس کی نظر رہی۔ واضح رہے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں بھاری تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی، جسکے بعد دنیا بھر میں احتجای مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ وہیں رواں ہفتے غزہ میں اسپتال پر دھماکے میں ہزار سے زائد عام شہری جس میں زیادہ تر بچے شامل ہیں اس کی دنیا بھر میں مزمت کی گئی۔