بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال بیروہ میں موجود ڈاکٹروں نے وقت پر ایک شخص کے مرض کی تشخیص کرکے فوری علاج کے ذریعے اس کی جان بچائی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایس ڈی ایچ بیروہ میں ایک 45 سالہ شخص نے سینے میں درد اور بے چینی کی شکایت کی۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے مریض کو فوری طور ای سی جی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی۔ Thrombolysis at SDH Beerwah
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ سے مریض میں انفئرئیر وال ایم آئی (Inferior Wall MI) کے ساتھ ایس ٹی ایلویشن کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریض کو فوری طور اسپتال کے ( ER) ای آر روم میں داخل کرکے ’’تھرومبولائز‘‘ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تھرومبولائز کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہو ہوئی اور اسے درد سے نجات ملی۔ Thrombolysis at Sub District Hospital Beerwah
مزید پڑھیں: CD hospital Srinagar Milestone: مریض کے گلے میں اسٹنٹ نصب
سب ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ’ڈور ٹو سوئی‘ کا وقت صرف 16 منٹ تھا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کی بروقت کارروائی سے مریض کی جان بچا لی گئی۔ مریض کو بعد میں مستحکم حالت میں ’’ٹیریشری نگہداشت‘‘ کے لیے بھیجا گیا۔ بی ایم او بیرواہ ڈاکٹر جاوید نے طبی عملہ کی بروقت کارروائی اور حاضر دماغی کو سراہا اور ساتھ ہی ہر شخص کو طبی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی بروقت کارروائیوں نے شعبہ صحت میں استحکام پیدا کیا ہے اور کافی زندگیاں بچانے میں مدد ملی ہے۔