ETV Bharat / state

بڈگام: گڑھے میں گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت - آخری رسومات

ضلع بڈگام میں ایک دلدوز حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین کمسن بچے گڑھے میں گر کر ہلاک ہو گئے۔

بڈگام: گڑھے میں گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت

author img

By

Published : May 26, 2021, 12:35 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کی شام ایک دلدوز حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین کمسن بچے گڑھے میں گر کر ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بچے کچن گارڈن میں کھیل رہے تھے جس وقت یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گھر میں موجود افراد خانہ کو جوں ہی حادثے کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور بچوں کو گڑھے سے نکال کر سب ضلع اسپتال بیروہ پہنچایا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی موت اسپتال پہنچانے سے پہلے ہی واقع ہو گئی تھی۔

پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کے بعد بچوں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

فوت ہونے والے کمسن بچوں کی شناخت 02 سالہ ارجمند بشیر، 03 سالہ دعا جان اور 04 سالہ سبزار احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے پولیس اسٹیشن بیروہ کے انچارج سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ناروارہ علاقے میں منگل کی شام پیش آیا ہے جس میں ایک ہی گھر کے تین کمسن بچے غسل خانہ کی نکاسی کے لئے بنائے گئے گڑھے میں گر گئے جس کے سبب ان کی موت واقع ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.