کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ آج حضرت علی کا یوم شہادت ہے اور آج کے دن یہاں امام بارگاہ بڈگام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوتے تھے۔
یہاں مجلس حسینی منعقد کر کے حضرت علی کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے لیکن آج کورونا وائرس کی وجہ سے امام بارگاہ بڈگام بند ہے اور لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی خطرناک ہے اور جموں و کشمیر میں بھی یہ وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مذہبی انجمنوں نے بھی لوگوں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور خودکو اس وبا سے محفوظ رکھا جائے۔