ETV Bharat / state

Thana Diwas Organized بڈگام کے مختلف تھانوں میں ’تھانہ دیوس’ منعقد

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 2:45 PM IST

پولیس اسٹیشن بڈگام میں "تھانہ دیوس" منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او پی ایس بڈگام انسپکٹر آفتاب لون نے کی۔ اس تقریب میں بڈگام قصبے اور دیگر ملحقہ علاقوں کے معزز شہریوں نے شرکت کی،تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے کچھ مسائل جیسے کہ پینے کے پانی کی کمی، بجلی کی غیر مقررہ کٹوتی، منشیات کی لعنت وغیرہ جیسے مسائل اٹھائے گئے۔

تھانہ دیوس
تھانہ دیوس

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پی ایس چرار شریف، پی ایس بڈگام اور پی ایس ماگام میں "تھانہ دیوس" کا انعقاد کیا۔ تھانہ چرار شریف میں تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر نے کی،اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ چرار شریف انسپکٹر منیر احمد بھی موقع پر موجود رہے، چرار شریف اور دیگر ملحقہ علاقوں کے معززین نے بھی تقریب میں شرکت کیڈ تقریب کے دوران عوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں منشیات کی لت، سماجی میں بڑھتی ہوئی برائیوں اور عوامی خدمات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب کے دوران لوگوں کی شکایات سنی گئی اور انہیں متعلقہ تھانہ کے دائرہ اختیار کی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور محکمہ پولیس کے دائرہ کار سے باہر باقی شکایات کا ازالہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

تقریب کے دوران منشیات کے استعمال، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے میں عوام سے تعاون طلب کیا گیا۔تقریب میں اس امر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح مزید ایک تقریب پولیس اسٹیشن ماگام میں "تھانہ دیوس" منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ماگام انسپکٹر یاسر رشید نے کی جس میں ماگام اور ملحقہ علاقوں کے معززین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل جیسے سڑکوں کی ترقی، پانی کی قلت، بجلی کی فراہمی وغیرہ پر روشنی ڈالی، انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Thana Diwas Organise in Doda ڈوڈہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.