سرینگر: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کھارین خانصاحب علاقے میں بدھ کی شام بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ لڑکی کی شناخت روبینہ دختر عالم الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کھارین خانصاحب میں موسم نے اچانک کروٹ لی جس دوران بادل پھٹنے کے باعث ایک 19سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ Teenage Girl Dies
انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دے دیا۔ قانونی اور طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔ Cloudburst in Budgam
وہیں بڈگام کے راوتھ پورہ کھاگ علاقے میں درمیانی شب بادل پھٹنے کے باعث تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مکین معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے راوتھ پورہ کھاگ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بادل پھٹنے کی وجہ سے تین مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مکینوں کو باہر نکالا گیا۔Residential Houses Got Damaged
مقامی سرپنچ تصدق گنائی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ راوتھ پورہ کھاگ میں درمیانی رات کو بادل پھٹنے کے بعد پانی کے تیز ریلے سے تین مکانوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ عبدالرشید ڈار ولد عبدالعزیز ڈار، عبدالغنی ڈار اور عبدالرشید راتھر کے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
لمبردار عبدالقیوم نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس بارے میں ضلع انتظامیہ بڈگام اور پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کو فوری طورپر معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ نقصان زدہ مکانوں کی مرمت کر سکیں۔ وہیں انتظامیہ نے دریائے چناب کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں کو فوری طورپر محفوظ مقامات کی اور منتقل ہونے کی صلاح دی ہے۔
(یو این آئی)
یہ بھی پڑھیں:
Cloud Burst in Kullu: کُلو کی منیکرن وادی اور ملانا میں بادل پھٹنے کا واقعہ، ایک ہلاک چھ افراد لاپتہ