ETV Bharat / state

بڈگام: ایس ایس بی اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت - ایس ایس بی اہلکار کا حرکت قلب بند

ضلع بڈگام میں ایک ایس ایس بی اہلکار کی اس وقت موت واقع ہوگئی جب وہ اپنی ڈیوٹی ضلع بڈگام کے گرویٹھ خان صاحب میں انجام دے رہا تھا۔

file pic
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 8:50 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے وقت آج ایک ایس ایس بی اہلکار کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آج ایک ایس ایس بی اہلکار کی اس وقت موت واقع ہوگئی جب وہ اپنی ڈیوٹی ضلع بڈگام کے گرویٹھ خان صاحب میں انجام دے رہا تھا، طبیعت خراب ہونے پر مذکورہ اہلکار کو قریب کے اسپتال میں علاج و معالجہ کے لیے لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اور ڈاکٹروں نے ایس ایس بی اہلکار کی موت کا سبب دل کا دورہ پڑنے کو قرار دیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس بی اہلکار کی شناخت انیس کے طور پہ ہوئی ہے جو ایف کمپنی ایس ایس بی کی 31 بٹالین سے وابستہ تھا۔

ضلع بڈگام میں اس سانحہ سے قبل بھی دو نوجوانوں کی موت حرکت قلب کے بند ہونے سے واقع ہوچکی ہے، جن میں سے ایک پی ایچ ڈی اسکالر تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.