ETV Bharat / state

Programme on Plastic Pollution: بڈگام میں ’پلاسٹک کی آلودگی‘ کے موضوع پر تقریب منعقد - پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کرنے کا حلف

سکاسٹ KVKبڈگام میں عالمی یوم ماحولیات کی نسبت سے مقررین نے پلاسٹک کی بڑھتی آلودگی اور ماحولیات پر مرتب ہو رہے اس کے منفی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کرنے کا حلف بھی لیا گیا۔

بڈگام میں ’پلاسٹک کی آلودگی‘ کے موضوع پر تقریب منعقد

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:05 PM IST

بڈگام میں ’پلاسٹک کی آلودگی‘ کے موضوع پر تقریب منعقد
بڈگام میں ’پلاسٹک کی آلودگی‘ کے موضوع پر تقریب منعقد

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سکاسٹ کشمیر (SKUAT-K) کی جانب سے KVK کے احاطے میں ’’پلاسٹک کی آلودگی کے حل‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عالمی یوم ماحولیات کی نسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر مقررین نے پلاسٹک کی بڑھتی آلودگی اور ماحولیات پر پڑ رہے اس کے منفی اثرات پر سیر حاصل بحث کی۔ مقررین نے حاضرین سے پلاسٹک کے مضر اثرات سے عوام الناس کو بیدار کرنے اس کا استعمال ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر شاذیہ (SMS Soil سائنس) نے ماحولیات کو پلاسٹک کی آلودگی مضر اثرات سے بچانے پر زور دیا اور ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے شجر کاری مہم میں تیزی لائے جانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ ڈاکٹر وسیم یوسف (ایس ایم ایس پلانٹ پروٹیکشن) نے شہد کی مگس بانی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے جمالیاتی حسن اور زرعی پیداوار میں مگس بانی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج سویہ بُگ کے اساتذہ اور طلباء میں 100 کے قریب پودے تقسیم کئے گئے تاکہ وہ خود شجر کاری کا حصہ بنیں۔ بعد ازاںگورنمنٹ ڈگری کالج سوئیبگ میں شجرکاری مہم بھی چلائی گئی۔ تقریب کے دوران ماحولیات کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے بچانے کا عہد کیا گیا جس میں طلباء اور فیکلٹی کے علاوہ کے وی کے مرکز سے تعلق رکھنے والے عملہ نے بھی حلف لیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں عالمی یوم ماحولیت کی نسبت سے یو ٹی کے مختلف کالجز، یونیورسٹیز میں اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماحولیات کے تئیں عوام کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Environment Conservation ماحول کو تحفظ فراہم کرنا سب کی ذمہ داری، ڈاکٹر توصیف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.