ETV Bharat / state

شیوسینا رہنما خالق بٹ کی کورونا وائرس سے موت - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر لگاتار جاری ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے یہاں اموات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

شیو سینا رہنما خالق بٹ کی کورونا وائرس سے موت

author img

By

Published : May 21, 2021, 2:02 PM IST

جموں و کشمیر شیو سینا کے صدر عبد الخالق بٹ کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ خالق کورونا وائرس کے شکار ہوگئے تھے اور وہ سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکی موت ہوئی ہے۔

خالق بٹ ضلع بڈگام کے چاڈورہ کے ڈوین علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور انکی عمر تینتالیس سال کی تھی۔ خالق کی آج صبح ہسپتال میں موت ہوئی ہے۔ آپ کو بتادیں خالق نے دو ہزار انیس میں سرینگر سے پارلیمانی انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ناکام ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر لگاتار جاری ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے یہاں اموات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں اب تک اس وبا سے چونتیس سو سے زائد اموات ہو چکی ہے۔ وہیں سرینگر کی اگر بات کریں تو سرینگر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سرینگر میں اب تک سات سو سے زائد افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

اب تک خطہ میں کورونا وائرس سے دو لاک ساٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے دو لاکھ چھ ہزار اکاسی افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.