ETV Bharat / state

بڈگام : سکریٹری سپورٹس نے اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا

سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع بڈگام کے زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کرکے افسران کو تعمیری کام جلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔

سیکریٹری سپورٹس کا بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 7:48 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں زیر تعمیر انڈور اسٹیڈیم کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے جمعرات کو دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے 4 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو رہے انڈور اسٹیڈیم کا جائزہ لیتے ہوئے افسران پر اسٹیڈیم کے کام میں سرعت لانے اور اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا۔

اس دوران سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کو جانکاری فراہم کی گئی کہ ضلع میں زیر تعمیر و تجدید کھیل کے میدانوں اور انڈور اسٹیڈیم پر سرعت کے ساتھ کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ انہیں بتایا گیا کہ Synthetic Turf والے پلے گراونڈز، جن میں والی بال، باسکیٹ بال اور بیڈمنٹن کورٹ وغیرہ شامل ہیں، پر بھی تیزی سے کام چالو ہے اور ایک مہینے کے اندر اندر انہیں مکمل کیا جائے گا۔

بعد ازاں سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے بڈگام کے گوگو سپورٹس اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اس پر چل رہے تعمیری کام کا جائزہ لیا۔ جدید سہولیات سے لیس اس سپورٹس اسٹیڈیم پر 2.74 کروڑ روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔

سیکریٹری سپورٹس کا بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ
سیکریٹری سپورٹس کا بڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ

سرمد حفیظ نے آفیسران کو کھیل کے میدانوں کے متصل سڑکوں کی مرمت کی بھی تلقین کی۔ ساتھ ہی ان مقامات پر پارکنگ میں وسعت دینے پر بھی زور دیا تاکہ کھیلاڑیوں اور کھیل شائقین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.