ETV Bharat / state

بڈگام: مستحق افراد میں راشن کٹس کی تقسیم - راشن کٹس فراہم

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈاؤن سے جہاں تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں وہیں، لاک ڈاؤن کے سبب غریب عوام کو اس مشکل وقت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بڈگام ضلع انتظامیہ اور فوج نے مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 5:35 PM IST

وبائی مرض کے دوران عائد لاک ڈائون کے سبب جہاں بیشتر لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے۔ جو لوگ یومیہ طور پر کماتے اور کھاتے تھے، ان کے کھانے کے لالے پڑ گیے ہیں۔

ایسے افراد کی امداد کے لیے انتظامیہ، فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں اور فلاحی ادارے ضرورتمندوں کی مدد کے لیے آگے آ رہی ہیں۔

بڈگام ضلع انتظامیہ اور فوج نے مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے

اسی کڑی کے تحت بدھ کو وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے سوئبگ علاقے میں ضلع انتظامیہ نے انڈین آرمی کے اشتراک سے متعدد ضرورت مندوں میں راشن کٹس تقسیم کیے۔

بی ڈی او بڈگام امن دیپ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس مہم کا مقصد غریبوں اور حاجت مندوں کی امداد کرنا ہے، تاکہ کوئی بھی باشندہ بھک مری کا شکار نہ ہو۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’آج ہم نے سوئبگ علاقے میں قریب 30 ضرورت مندوں کی نشاندہی کر کے انہیں راشن کٹس فراہم کیے۔‘‘

بی ڈی او بڈگام نے کہا کہ اس طرح کی امداد مستقل میں بھی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.