ETV Bharat / state

Water Scarcity Chadoora Budgam: چاڈورہ، بڈگام میں پانی کی قلت، رہائشیوں نے کیا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 6:27 PM IST

آبی ذخائر کی بہتات کے باوجود جموں و کشمیر خاص کر وادی میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔Protest against water Water Scarcity in Chadoora

چاڈورہ، بڈگام میں پانی کی قلت، رہائشیوں نے کیا احتجاج

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں دولت پورہ (چاڈورہ) کے رہائشیوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعلقہ محکمہ گزشتہ ایک ماہ سے بھی زائد عرصہ سے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکا ہے۔ دولت پورہ، چاڈورہ کے باشندوں نے چاڈورہ، بڈگام روڑ پر احتجاج درج کیا جس کے باعث لنک روڑ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔

مظاہرین - جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے - نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’عوام کو پانی جیسی اہم بنیادی ضرورت کی حصولیابی کے لیے روزانہ دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔‘‘ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کو روزانہ کئی کلومیٹر پیدل چل کے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جس کے سبب انہیں روزانہ سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

احتجاج کر ہے لوگوں نے بتایا کہ گرمیوں کے ان ایام میں انہیں پانی کی عدم دستیاب کے سبب سخت اذیتون کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمیں ان گرمیوں کے ایام میں پانی کی سپلائی فراہم نہیں کی جا رہی، نل خشک ہو چکے ہیں اور ہم پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔‘‘ رہائشیوں کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے علاقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ محکمہ ہماری تکالیف پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اور اس کے اہلکاروں کو لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Water Scarcity In Baramulla بارہمولہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج

دریں اثنا، جل شکتی محکمہ کے ایک اہلکار نے فون پر بتایا کہ خشک موسم کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی میں قدرے کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کبھی کبھار بعض مقامات پر پانی کی سپلائی میں خلل پڑتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہم 12 گھنٹے کے اندر اندر علاقے میں پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.