ETV Bharat / state

بڈگام میں ہسپتال کی تعمیر نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج - hospital in Budgam

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گورنر انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود ہسپتال کی تعمیر نہیں ہونے سے ناراض لوگوں نے انجمن شیعان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے ہسپتال بنانے کی مانگ کی۔

Protest against Governor's administration over non-construction of hospital in Budgam

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 10:25 AM IST

وادی کشمیر کے دوسرے اضلاع کے مقابلے ضلع بڈگام تعمیر و ترقی کے اعتبار سے کافی پیچھے ہے۔ حالت یہ ہے کہ یہاں کے ضلع ہسپتال میں بنیادی سہولت کا فقدان ہے۔ حلانکہ جدید ضلع ہسپتال کی تعمیر کے لئے ریشی پورہ میں مقامی افراد نے زمین وقف کی تھی۔ گورنر انتظامیہ نے بھی ٹویٹ کرکے یقین دہانی کرائی تھی کہ بڈگام میں جلد ہستپال کی تعمیر کی جائے گی تاہم آج تک ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ جس سے ناراض ہوکر مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور جلد سے جلد ہسپتال تعمیر کی مانگ کی۔

انجمن شیعان کے رکن آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بڈگام میں ہسپتال کی تعمیر نہیں ہونے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اس موقع پر آغا سید مجتبیٰ نے یو ٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بڈگام کے عوام کے ساتھ بار بار وعدہ خلافیاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع میں تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے آج تک کئی بلند بانگ اعلانات کئے گئے لیکن زمینی سطح پر کبھی ان اعلانات پر عمل در آمد نہیں ہو سکا۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ اس سال کی ابتدا میں ریشی پورہ بڈگام میں 500 بستروں والا کووڈ اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان ہوا اور کچھ ابتدائی کام بھی کیا گیا لیکن اسپتال کو بلا وجہ کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.