یہ جلوس جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام سے ہوتے ہوئے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میلاد میں تنظیم سے منسلک افراد کے علاوہ ہزاروں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ Birth Anniversary of Imam Mahdi
جلوس کے آغاز میں جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں محفل میلاد بھی منعقد کی گئی، جہاں کئی علمائے دین نے حضرت حجۃ ابن الحسنؑ کی غیبت کبریٰ اور ظہور و انتظار کے فلسفے کی وضاحت کی۔
محفل میلاد کی نظامت کے فرائض توفیق حسین ملک نے انجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری قمر علی صوفی نے حاصل کی۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبے میں فلسفہ انتظار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قیامت برپا ہونے سے پہلے کرۂ ارض پر اسلام کا غلبہ اور حاکمیت کا وعدہ الٰہی بہرصورت پورا ہوکر رہے گا اور اسی انقلاب کے نقیب حضرت ولی العصر ہیں۔ Birth Anniversary of Imam Mahdi
انہوں نے کہا کہ جب دنیا ظلم و باطل سے پُر ہوگی اور مظلوم جہان فکری اور شعوری طور پر کسی نجات دہندہ کے لیے ترس رہے ہوں گے، تو امام مہدیؑ ظہور فرمائیں گے۔ Birth Anniversary of Imam Mahdi