بڈگام: پرنسپل سیکریٹری نتیشوار کمار نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخ پورہ علاقے میں واقع پنڈت کالونی کا دورہ کرکے احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کے علاوہ ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار بھی کمار کے ہمراہ پنڈت کالونی، شیخ پورہ پہنچے۔ انہوں نے احتجاج کر رہے پنڈتوں کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Principal Secretary Visits Pandit Colony, Budgam
پنڈت کالونی، شیخ پورہ، بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ضلع بڈگام کے تحصیل آفس چاڈورہ میں کام کر رہے رال بٹ نام کے ایک کشمیری پنڈت پر گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا۔ Principal Secretary Meets Protesting Pandits
راہل بٹ کو ہلاک کیے جانے کے بعد پنڈت کالونی میں رہائش پذیر کشمیری پنڈت مرکزی سرکار سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجیوں کا الزام ہے کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد خصوصا کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔