ETV Bharat / state

بڈگام: سیاسی کارکنان کی ’اپنی پارٹی‘ میں شمولیت

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

بڈگام: سیاسی کارکنان کی ’اپنی پارٹی‘ میں شمولیت
بڈگام: سیاسی کارکنان کی ’اپنی پارٹی‘ میں شمولیت
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 8:46 PM IST

سرینگر میں واقع جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) کے دفتر پر ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

بڈگام ضلع سے آئے ان کارکنان میں نیشنل کانفرنس کے سابق لیڈر اور ضلع آرگنائزر بڈگام ماسٹر محمد مقبول، سابق کانگریس وائس پریذیڈنٹ بڈگام عبدالغنی سوداگر اور سابقہ وائس پریذیڈنٹ بڈگام این سی پی ریٹائرڈ پروفیسر غلام محمد پال کے علاوہ دیگر کارکنان نے جے کے اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بڈگام: سیاسی کارکنان کی ’اپنی پارٹی‘ میں شمولیت
بڈگام: سیاسی کارکنان کی ’اپنی پارٹی‘ میں شمولیت

پارٹی میں شامل ہوئے نئے سیاسی لیڈران و کارکنان کو جے کے اے پی کے عہدیداران نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر جے کے اے پی میں شامل ہوئے نئے کارکنان کا کہنا تھا کہ ’’بڈگام ضلع میں ابھی تک بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور یہ سرینگر کے نزدیک ہونے کے باوجود بھی کافی پسماندہ ہے۔ ضلع میں تعمیر و ترقی کا کوئی نام و نشان نہیں، سبھی سیاسی تنظیموں نے ضلع کی عوام کو صرف اپنے اغراض و مقاصد کے لیے استعمال کیا اور زمینی سطح پر کوئی بھی کام انجام نہیں دے پائے۔‘‘

اس موقع پر جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے عہدیداران نے نئے شامل ہوئے سیاسی کارکنان کو ضلع کی تعمیر و ترقی میں فروغ اور بنیادی سہولیات کو اولین ترجی دینے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.