بڈگام پولیس نے ایک مہم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے چالیس گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ پولیس نے مناسب دستاویزات کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی طور پر مہم چلائی ہے۔ یہ مہم خاص کر ان گاڑیوں کے لئے چلائی گئی جو یو ٹی جموں و کشمیر سے باہر کی ہیں اور ان کا استعمال جموں و کشمیر میں ہو رہا ہے۔
اس مہم کے دوران پولیس نے ایسی چالیس گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو ضلع میں مناسب دستاویزات کے بغیر استعمال کی جا رہیں تھی۔
واضح رہے اے آر ٹی او بڈگام نے چھبیس مارچ کو ناموٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اس سلسلے میں لوگوں کو جانکاری دی تھی۔ بڈگام پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اے آر ٹی او کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں 'بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو' مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد
انہوں نے لوگوں سے یہ بھی تلقین کی کہ گاڑی فروخت کرنے کے وقت تمام قوانین پر عمل کریں۔
آر ٹی او کشمیر نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں غیر رجسٹرڈ گاڑی مالکان کو لکھا ہے کہ اپنے علاقے کے اے آر ٹی او دفاتر میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کریں تاکہ گاڑیاں ضبط ہونے سے بچ سکیں۔
ادھر کولگام میں بھی آج پولیس نے اسی مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ستانوے گاڑیوں کو ضبط کیا۔ کولگام پولیس نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ بھی ایسے کسی گاڑی کے مالک ہیں توگاڑی کی ریجشٹریشن کروائیں۔