ETV Bharat / state

Drug De Addiction Rally in Budgam: بیداری پروگرام کے دوران طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین - ہائر سیکنڈری اسکول، ہمہامہ

بڈگام پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول، ہمہامہ میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں مقررین نے منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی جب کہ ایک فیچر فلم بھی اسکرین کی گئی۔

بیداری پروگرام کے دوران طلبہ سے منشیات سے دور رہنے کی تلقین

author img

By

Published : May 15, 2023, 4:33 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول، ہمہامہ میں منشیات کے مضر اثرات اور منشیات کے تئیں عوامی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد طلباء کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نجی و ملی نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔ ساتھ ہی طلبہ کو اس بدعت سے دور رہنے کی تلقین بھی مقصود تھی۔ جبکہ اس بدعت کا شکار ہو چکے افراد خاص کر نوجوانوں کو اس سے چھٹکارا دلانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔

آگاہی پروگرام میں اسکول کے 70 کے قریب طلبہ، اسکولی عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انچارج پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر، ڈی پی ایل بڈگام، انشاء نے پروگرام کی میزبانی کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے استعمال سے ہونے والے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں۔ تقریب کے دوران منشیات کی لت، مضر استعمال پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ انشاء نے مزید کہا ’’بڈگام پولیس نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پر عزم ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز انجام دے رہی ہے جن میں ’’تھانہ دیوس‘‘، ’’منشیات کی لت سے بچاؤ‘‘ بیداری پروگرامز، ریلیز اور کھیل سرگرمیاں وغیرہ شامل ہیں۔ ان پروگرامز کے ذریعے، پولیس کے مطابق، عوام اور اہلکاروں کے درمیان خلا کو پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی عوامی شکایات سننے کے بعد ان کا ازالہ کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Anti Drug Seminar IUST اسلامک یونیورسٹی میں انسداد منشیات پر سیمنار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.