ETV Bharat / state

بڑگام: منشیات سمیت باپ بیٹا گرفتار - drugd kashmir

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشیلی ادویات اور چرس برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

منشیات سمیت باپ بیٹا گرفتار
منشیات سمیت باپ بیٹا گرفتار
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 5:30 PM IST

تفصیلات کے مطابق بڈگام کے خانصاحب علاقے کے پولیس نے ایک ناکے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی تحویل سے دو کلو چرس برآمد کیا گیا۔

دونوں منشیات فروش ایک ماروتی الٹو 800 زیر نمبر HR26W/9846 خانصاحب سے پئرنیوا کی طرف جارہے تھے۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد شابان وانی ولد غلام احمد وانی اور ان کے بیٹے ساحل احمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔ ان کا تعلق بڈگام کے وترڈھ دلبل خانصاحب سے ہے۔

پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بتا دیں کہ وادی کشمیر میں منشیات کے استمعال میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جو کہ سماجی ماہرین کے مطابق تشویش ناک ہے۔

ادھر پولیس منشیات فروشی کو روکنے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور آئے روز منشیات فروشی کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کر کے کروڑوں روپیے کا منشیات برآمد کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.