ETV Bharat / state

بڈگام سڑک حادثے میں ایک راہگیر کی موت - سڑک حادثے میں ایک راہگیر کی موت

موٹر سائیکل سوار تیز رفتار میں چل رہا تھا، ایسے میں اس نے بائک پر کنٹرول کھو دیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

accident
accident
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 7:42 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شولی پورہ گاؤں میں اس وقت ایک سڑک کنارے چل رہے 55 سالہ شخص کی موت ہوئی جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے مذکورہ شخص کو زوردار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کے فوراً بعد مذکورہ زخمی شخص کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں پہنچتے ہی اس کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل زیرِ رجسٹریشن نمبر JK04C-2902 سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، موٹر سائیکل سوار تیز رفتار چل رہا تھا، ایسے میں اس نے بائک پر کنٹرول کھو دیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے
سرینگر میں تلاشی کارروائی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا بیان

حادثے میں ہلاک ہونے والے راہگیر کی شناخت غلام محمد لون ولد جمعہ لون ساکنہ ہکنی پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.