ETV Bharat / state

بڈگام: سڑک حادثے میں ایک کی موت، دو زخمی

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:45 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک 20 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی اور اور اس کے ساتھ سوار دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔

One died two injured in a road mishap
علامتی تصویر

آج دوپہر دیر گئے بڈگام میں اسکوٹی سوار نوجوان تیز رفتار سے اسکوٹی چلا رہا تھا۔ بائز ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے نزدیک پہنچنے کے ساتھ ہی اسکوٹی ان کے کنٹرول سے باہر چلی گئی اور سڑک کنارے دوکان کے شٹر کو جا لگی۔

جس سے اس اسکوٹی پر سوار تینوں لڑکے شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے 20 سالہ ارباز رحمان ولد عبدل رحمان ساکنہ آرتھ کو مردہ قرار دیا اور کہا کہ اسپتال لانے کے دوران اس کی راستے میں ہی موت واقع ہوئی ہے۔

اس سکوٹی پر سوار مزید 02 نوجونوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور آخری اطلاع ملنے تک ان کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی تھی۔

زخمی لڑکوں کی شناخت ندیم مقبول ولد محمد مقبول عمر 21 سال اور اشفاق مجید راتھر ولد عبدالمجید راتھر عمر 23 کے بطور ہوئی ہے۔

ان تینوں اسکوٹی سواروں کا تعلق آرتھ سے ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کر دی ہے اور ابھی کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.