ETV Bharat / state

بڈگام سڑک حادثہ میں معمر شہری جاں بحق، دو دیگر زخمی

چرار شریف کے روپون علاقے میں جمعرات کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک معمر شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہے۔ متوفی کی شناخت عبدالکبیر ہجام ولد عبدالرحیم ہجام ساکن ہار پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ Road Accident in Budgam

one-dead-two-injured-in-a-road-accident-in-budgam
بڈگام سڑک حادثہ میں معمر شہری جاں بحق، دو دیگر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 7:44 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرارِ شریف کے روپون علاقے علاقے میں جمعرات کے روز ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں معمر شہری جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چرار شریف کے روپون علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK01Q-1713 لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 83 سالہ عبدالکبیر ہجام ولد عبدالرحیم ہجام ساکن ہار پورہ پلوامہ کو مردہ قرار دیا۔زخمیوں کی پہچان سائرہ دختر عبدالکبیر اور غلام محمد ہجام کے بطور ہوئی جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر ریفر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

زوجیلا پاس پر دلدوز سڑک حادثہ، چار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔واضح رہے کہ رواں برس یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔ ان حادثات میں درجنوں لوگوں کی جانیں چلی گئیں، جبکہ متعدد افراد عمر بھر کے لیے معذوری کی زندگی گزار رہےے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلانا اور سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے رونما ہوتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.