مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج محکمہ دستکاری اور ہینڈ لوم بڈگام نے متعلقہ محکمہ کے ساتھ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے یک روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا،پروگرام کا تھیم "کوآپریٹیو کی حوصلہ افزائی خود انحصاری کی طرف" رہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ نے کہا کہ حکومت دستکاری کے شعبے کے حوالے سے بہت حساس ہے اور اس شعبے کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے پروگرام میں شریک لوگوں کو کوآپریٹیو سے وابستہ فوائد سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 74 تربیتی مراکز میں جن میں سلائی کڑھائی، قالین بُنائی، گابہ کڑھائی کی تربیت دی جا رہی ہے، ان مراکز میں سے 57 پرائمری اور 17 ایڈوانس ٹریننگ سینٹرز ہیں، ایک سیشن میں کم از کم 20 افراد کو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے ان رجسٹرڈ کوآپریٹیو کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے متعلق متععد پہلوں پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ ان کوآپریٹیو کی تیار کردہ مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی رجسٹر کوآپریٹوز (ہیڈکوارٹر) زاہد رشید نے اس شعبے کو زندہ رکھنے کے لیے کاریگروں کی تعریف کی، تاہم انہوں نے اس شعبے کو ایک نئی جہت دینے پر زور دیا تاکہ برآمدات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے جدید ڈیزائن اور تکنیک اپنا کر اس شعبے کو نئی جہت فراہم کی جائے تاکہ نوجوان کاروباری افراد اس شعبے کو قائم کرنے کے لیے ترغیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو بحال کرنے اور اسے عالمی سطح پر لے جانے کے لیے حکومت نے بہت سی نئی کاریگر دوست اسکیمیں متعارف کروائی ہیں، خاص طور پر میگا کلسٹر پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے 10 فیصد سود پر سبسڈی پر جدید کارپٹ لومز مفت فراہم کرنا، آرٹیسن کریڈٹ اسکیم اور نئی شروع کی گئی PMSYMY اسکیم کے ساتھ اپنا اندراج کروانے والے کاریگروں کے لیے پنشن اسکیم، اس کے علاوہ ان کاریگروں کو بازار کی سہولیات فراہم کرنا جو حکومت کے زیر اہتمام کرافٹ بازار میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی او بڈگام ارم خان نے خطاب کرتے ہوئے کوآپریٹو کو دستکاری، زری، کریول اور سوزنی آرٹ کے احیاء میں ان کے کردار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹی کا بنیادی مقصد لوگوں کے معاشی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومز بڈگام، عباس احمد، ڈپٹی رجسٹرار انڈسٹریل کوآپریٹوز (ہیڈکوارٹر) زاہد رشید، ڈی آئی او بڈگام ارم خان، اسسٹنٹ رجسٹرار انڈسٹریل کوآپریٹوز جنید احمد اور دیگر سینئر افسران اور ضلع کے رجسٹرڈ کوآپریٹو، پی آر ائز کے تمام افسران اور ضلع کے معززین بھی موجود رہے۔
مزید پڑھیں:Three Days Multimedia exhibition اونتی پورہ میں سی بی سی کی جانب تین روزہ نمائش جاری
One day Exhibition بڈگام میں یک روزہ نمائش کا اہتمام - نمائش میں متعلقہ محکمہ کے افسران کی شرکت
بڈگام کے ڈپٹی رجسٹر کوآپریٹوز (ہیڈکوارٹر) زاہد رشید نے کہا کہ کوآپریٹیو کی کامیابی اس وقت تک ادھوری ہے جب تک ان کی کامیابی کی کہانیوں کو مناسب تشہیر نہیں دی جاتی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے درخواست کی کہ وہ کامیاب اور آمدنی پیدا کرنے والی سوسائٹیوں کی کامیابی کی کہانیاں ڈسٹرکٹ میڈیا سنٹر بڈگام کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اسے وسیع تر تشہیر کے لیے پھیلایا جا سکے۔