وسطی ضلع بڈگام کی ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں ایک چار سالہ بچی کو تیندوے نے جنگل میں لیجاکر چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا جس کے بعد انتظامیہ ہوش میں آئی ہے اور متعلقہ رینج افسر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
واقعہ کے بعد ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے پہلے نرسری کے حوالے سے ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی۔ وہیں، اس کے بعد ہی ڈی سی بڈگام نے رینج افسر کو ڈیوٹی سے معطل کر دیا ہے۔
ڈی سی بڈگام نے رینج افسر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اومپورہ کو معطل کرنے کے حوالے سے ایک ٹویٹ جاری کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ فرائض کی پامالی کے معاملے پر رینج افسر کو معطل کیا تاکہ آنے والے وقت میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔