ETV Bharat / state

بڈگام میں سات عسکریت پسند معاونین گرفتار: پولیس - بڈگام کی تازہ خبر

OGW module Busted in Budgam جموں وکشمیر پولیس نے بڈگام کے بیروہ علاقے میں سات عسکریت پسند معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان ملک مخالف عسکریت پسندانہ پروپگنڈے پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ogw-module-busted-in-budgam-beerwah-police
بڈگام میں سات عسکریت پسند معاونین گرفتار:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 7:51 PM IST

بڈگام:جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں سات عسکریت پسند معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس نے بیروہ میں سات عسکریت پسند مدد گاروں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان بیروہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کرکے ملک مخالف پروپگنڈے پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت رومن رسول شیخ ، عرفان نذیر شیخ ، رضوان نذیر شیخ ، ساہل جاوید شیخ ساکنان بونیٹ بیروہ ، جہانگیر بشیر میر ، طاریق اشرف شیخ ساکنان اٹلی گام بیروہ اور شاکر لطیف پٹھان ساکن گنڈی پورہ بیروہ کے بطور کی ہے۔

مزید پڑھیں:

موصوف ترجمان کے مطابق اس ماڈیول کو رومان رسول شیخ اور عرفان نزیر شیخ چلا رہے تھے، جنہیں دوران تحقیقات لشکر طیبہ کے پاکستانی ہینڈلرز کے ایما پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان دونوں نے دوسرے پانچ افراد کو سونپے گے کام انجام دینے کی ہدایت دیتے تھے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق متعدد واقعات میں مطلوب حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند جاوید مٹو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ گرفتاری یوم جمہوریہ کی تقریبات سے چند روز قبل انجام دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.