ETV Bharat / state

Budgam Dumping Site ڈمپنگ سائٹ پر امتناعی احکامات ہٹانے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 4:58 PM IST

میونسپل کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد ڈی سی بڈگام نے ڈمپنگ سائٹ کے استعمال پر روک لگا دی جس کے نتیجے میں میونسپل کونسل کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ Budgam MC Prez on Dumping Site

Etv Bharat
Etv Bharat

بڈگام: میونسپل کونسل بڈگام کی جانب سے عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے اور ٹاؤن کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے حوالے سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلع خصوصاً بڈگام ٹاؤن کو گندگی سے پاک و صاف رکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی بڈگام کی جانب سے سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Budgam MC Prez on Dumping Site

ڈمپنگ سائٹ پر امتناعی احکامات ہٹانے کی اپیل

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل بڈگام کے صدر مشتاق احمد نے بتایا کہ ضلع میں صاف صفائی کے حوالہ سے منظم کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں گھر گھر جاکر کوڑا کرکٹ جمع کرکے اسے سائنسی بنیادوں پر ڈمپ کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ڈمپنگ سائٹ کے لیے اراضی کی نشاندہی کے بعد ضلع بھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرکے وہاں ڈمپ کیا گیا تاہم مقامی باشندوں کی جانب سے اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد ڈی سی بڈگام نے ڈمپنگ سائٹ کے استعمال پر روک لگا دی جس کے نتیجے میں میونسپل کونسل کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ No Dumping Site in Budgam

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں ڈمپنگ سائٹس کی نشاندہی نہیں کی جا رہی کیونکہ بیشتر مقامات کے نزدیک آبی ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے نشاندہی کی گئی ڈمپنگ سائٹ کو پھر سے استعمال میں لائے جانے کا مطالبہ کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں دیگر بنیادی ضروریات کی فراہم کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔No Dumping Site in Budgam MC Face Issues

مزید پڑھیں: Demanded Shifting Of Dumping Site: ڈمپنگ سائٹ کو دیگر مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.