سری نگر: بڈگام کی این آئی اے عدالت نے سرگرم ملی ٹینٹ کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگر م ملی ٹینٹ عاقب احمد شیر گوجری ولد نذیر احمد شیر گوجری ساکن کھامپورہ سرائے چاڈورہ جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا ۔
مذکورہ ملی ٹینٹ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 59/2022زیر دفعات 20,28یو اے پی اے ایکٹ کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ پولیس نے ان کے آبائی علاقے اور رہائشی مکان کے مین گیٹ پر اعلانیہ چسپاں کیا ہے۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک دہشت گرد کے خلاف این آئی اے کی عدالت نے اعلانیہ نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی سیاحوں کا کشمیر سفر ابھی بھی آسان کیوں نہیں؟ Travel advisories on Kashmir
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، "ضلع پولیس بڈگام کی درخواست پر، ایڈیشنل سیشن جج بڈگام کی عدالت نے این آئی اے ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت نامزد این آئی اے عدالت نے کھمپورہ سرائے چڈورہ بڈگام کے رہنے والے عاقب احمد شیرگوجری نامی ایک سرگرم دہشت گرد کے خلاف اعلان جاری کیا ہے۔" .