ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک کے سبب نو تعمیر پل قابل استعمال نہیں - مرکز کے زیر انتظام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نالہ سکھ ناگ پر ایک پل کی تعمیر کئی برسوں سے جاری ہے، پُل کی تعمیر کا کام اگر چہ پوری طرح مکمل نہیں ہو سکا تاہم قابل استعمال ہونے کے باوجود خستہ حال سڑک کے سبب پُل عوام اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

خستہ حال سڑک کے سبب نو تعمیر پل قابل استعمال نہیں

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 6:03 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ کے آروہ گاؤں میں نالہ سوکھ ناگ پر ایک پل کی تعمیر 2008 میں شروع کی گئی جو ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا تاہم جزوی طور پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن بنا دی گئی ہے، مگر ستم ظریفی یہ کہ پل کی جانب جانے والا راستہ انتہائی خستہ ہو چکا ہے جس پر سے گاڑیوںکا گزرنا محال ہے، جس کے نتیجے میں پل کی تعمیر کا مقامی آبادی کو کوئی بھی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ ’’محض نصف کلومیٹر خراب سڑک کے باعث پل کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔‘‘

خستہ حال سڑک کے سبب نو تعمیر پل قابل استعمال نہیں

انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک کے سبب کثیر آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ اسی شاہراہ کے ضلع اسپتال، تحصیل و ضلع دفاتر کے علاوہ طلباء کو اسکولوں اور کالجوں کے لیے بھی اسی راستے سے گزرنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی فوری طور مرمت کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.