ETV Bharat / state

بڈگام میں مونٹین بائکنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد - اردو نیوز

ریس میں قومی سطح کے کھلاڑی اکبر نے بہترین سائکلنگ کرتے ہوئے جیت درج کی۔ وہیں، دوسری پوزیشن ایک نان پروفیشنل کھلاڑی نے اپنے نام کی۔

بڈگام میں مونٹین بائکنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:47 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ماونٹین بائکنگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریس میں سو کے قریب سائکلسٹ نے حصہ لیا۔

اوپن ایم ٹی بی چمپیئن شپ دو ہزار اکیس کو جےاینڈ کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور یوتھ یونیٹی اسپورٹس کلب نے منعقد کیا تھا۔ یہ ریس بڈگام میں قائم مشہور دمودھر وڈر میں منعقد کی گئی۔ ریس میں وادی کے متعدد علاقوں سے آئے قومی سطح کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

بڈگام میں مونٹین بائکنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود صحت کے لیے ضروری ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انہیں کمپیٹیشن لیول کا ماحول فراہم ہوجاتا یے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید ایسے چمپیئن شپس ہونے چاہیے تاکہ انکے کھیل کو فروغ ملے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہنر اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر کمی کسی چیز کی ہے تو وہ ہے بہتر پلیٹ فارم اور ذرائع۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس کھیل کو فروغ دیا جائے۔

ریس میں قومی سطح کے کھلاڑی اکبر نے بہترین سائکلنگ کرتے ہوئے جیت حاصل کی۔ وہیں دوسری پوزیشن ایک نان پروفیشنل کھلاڑی نے اپنے نام کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.