بڈگام: سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے آج ماں بیٹے کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے پولیس نے ماں بیٹے کے گھر سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڈگام پولیس کی چوکی موچھوا کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں ماں اور بیٹا غیر قانونی طور پر منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے پولیس چوکی کی ایک خصوصی پولیس ٹیم جس کی قیادت انسپکٹر مدثر شفیع کر رہے تھے نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ (فرسٹ) اول کلاس بی کے پورہ کے ساتھ اس مخصوص گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی کی۔
تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے مذکورہ گھر سے 31 چرس کی چھڑیاں، جس کا وزن 1 کلو گرام اور 122 گرام وزنی مادہ برآمد کیا ہے۔ بعدازاں پولیس نے دونوں ماں بیٹے کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد یعقوب خان ولد سراج الدین خان اور اس کی والدہ سراج الدین خان ولد غلام محمد خان ساکن گوپال پورہ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیرِ نمبر 46/2023 جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن چاڈورہ میں درج ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال میں اب تک 30 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested بڈگام میں منشیات فروش گرفتار