بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلع انتظامیہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، کشمیر، کے اشتراک سے ایس ڈی ایچ بیروہ میں امراض چشم کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والے مفت میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں مریضوں کو مفت مشاورت، سرجری (آئی او ایل، امپلانٹیشن)، ادویات اور کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر عینک بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ Free ophthalmology camp in Budgam
موبائل اوپٹو یونٹ DHSK کے ڈاکٹروں نے SDH بیروہ کو اطلاع دی ہے کہ وہ PMJAY صحت اسکیم کے تحت معمر مریضوں کے لیے مفت موتیا بند کے آپریشن کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ بی ایم او بیروہ ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ ملاحظہ کے بعد ضرورت پڑنے پر اس کیمپ کے دوران ہیلتھ کارڈ ہولڈرز اور متعلقہ مریضوں کا آپریشن ایس ڈی ایچ بیروہ کی ٹیم کے مشورے اور جانچ کے بعد مفت انجام دیا جائے گا۔