وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تین سالہ بچی ’انم نالہ‘ میں ڈوب کر فوت ہو گئی۔
عین شاہدین کے مطابق بچی اپنے گھر واقع عالم بل، ناربل کے نزدیک کھیل رہی تھی جس دوران اس کا پیر پھسل کر وہ نالہ میں جا گری۔ نالہ گہرا ہونے اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ فوت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے فوت ہوئی بچی کی شناخت عائشہ دختر جاوید احمد ساکنہ آلم بل ناربل کے طور پر کی ہے۔
مقامی لوگوں کی انتھک کوشش کے بعد بچی کی لاش نالہ سے نکالی گئی جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیکر قانونی و طبی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔