بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدھ کے روز ضلع کے کھاگ علاقے میں ایک نوجوان کو نابالغ لڑکے کے ساتھ مبینہ طور بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے نوجوان نے کھاگ علاقے میں ایک 4 سالہ کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔ JK Police Arrested Youth for Sodomising Minor boy
ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بارے میں اطلاع ملنے کے فوراً بعد بڈگام پولیس حرکت میں آئی اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔‘‘ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کھاگ میں سیکشن 377 آئی پی سی اور 04 پوسکو (POSCO)ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 52/22 درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ Minor Boy Allegedly sodomised in Budgam Accused Arrested
ادھر، سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر نوجوان اس جرم میں ملوث پایا گیا تو اسے عبرتناک سزا دی جانی چاہئے۔‘‘